پاکستان کے ساتھ تجارت سمیت گہرے برادرانہ تعلقات ہیں :سفیر ترکیہ


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )پاکستان میں تعینات ترکیہ کے سفیر مہمت پچاجی نے کہا کہ دیگر ممالک کے ساتھ ترکیہ کے تعلقات صرف تجارت تک ہی محدود ہیں لیکن پاکستان کے ساتھ تجارت سمیت گہرے برادرانہ تعلقات ہیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال پاکستان سے ہماری تجارت 1.25بلین رہی جبکہ مستقبل قریب میں ہم اسے بڑھا کر 5بلین تک لیجانے کا ارادہ رکھتے ہیں ،گوجرانوالہ کی مصنوعات کیلئے ترکیہ ایک بہترین منڈی ہے اور گوجرانوالہ کی بزنس کمیونٹی سمندری راستے سے امپورٹ او رایکسپورٹ کو بڑھاسکتی ہے جو دیگر ذرائع سے سستا ترین ذریعہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوجرانوالہ چیمبر کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کیا جبکہ اجلاس کی صدارت چیمبر کے سینئرنائب صدر حمیس گلزار مغل نے کی اس موقع پر سابق صدر حاجی محمد شکیل ،اراکین مجلس عاملہ محمد عارف سلیم ،شاہد الرحمان ،عمیر پرویز ،نعیم آصف کے علاوہ دیگر کاروباری شخصیات نے شرکت کی ،قبل ازیں سینئر نائب صدر حمیس گلزار مغل نے کہا کہ پاکستان ترکیہ کو دیگر ممالک کے ذریعے ایکسپورٹ کر رہے ہیں اگر ڈائریکٹ ایکسپورٹ ہو تو دونوں ممالک کی تاجر برادری زیادہ سرمایہ کاری کر کے معیشت کو مستحکم کرنے میں بہتر کردار ادا سکتے ہیں۔اس کے علاوہ دونوں ممالک میں تجارتی وفود کے تبادلہ وقت کی اشد ضرورت ہے آنیوالی وقت میں گوجرانوالہ چیمبر ایک تجارتی وفد ترکیہ لیکر جائے گا ۔

ای پیپر دی نیشن