اسلام آباد (این این آئی)سینئر صحافی ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقاتی ٹیم واپس پاکستان پہنچ گئی، اسپیشل جے آئی ٹی 18 جنوری کو دبئی گئی اور ایک ہفتے تحقیقات کے بعد کینیا روانہ ہوئی تھی، ٹیم نے دبئی میں ارشد شریف کے آخری دنوں کی ملاقاتوں اور رابطوں کی معلومات اکٹھی کیں ۔تفصیلات کیمطابق ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی اسپیشل جے آئی ٹی دو ہفتے بعد پاکستان پہنچ گئی ، تحقیقاتی ٹیم نے دبئی میں ارشد شریف کے آخری دنوں کی ملاقاتوں اور رابطوں کی معلومات حاصل کیں ، ٹیم ایک ہفتہ بعد دبئی سے کینیا روانہ ہوئی، جے آئی ٹی رواں ہفتے رپورٹ مرتب کر کے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گی ، پانچ رکنی اسپیشل جے آئی ٹی کی سربراہی ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر اویس احمد کر رہے ہیں دیگر افسران میں آئی بی سے ڈپٹی ڈی جی ساجد کیانی ، آئی ایس آئی سے گریڈ بیس کے محمد اسلم شامل ہیں، ایف آئی اے سے ڈائریکٹر سائبر کرائم وقار الدین سید ،ایم آئی سے محمد افضل شامل ہیں جبکہ ٹیم کے علاوہ مقدمے کے تفتیشی افسر انسپکٹر محمد شہباز بھی دبئی اور کینیا میں ٹیم کے ہمراہ تھے۔