ڈالر کا انٹر بنک ریٹ 2.52 روپے، اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے بڑھ گیا 


کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ملک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 271 روپے 35 پیسے پر بند ہوا۔ انٹر بینک میں  گزشتہ روز  ایک ڈالر 2 روپے 52 پیسے مہنگا ہوا۔ انٹر بینک میں گذشتہ روز ڈالر 268 روپے 83 پیسے پر بند ہوا تھا۔ سال 2023 میں اب تک ڈالر 44 روپے 92 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔ ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 50 پیسے بڑھ کر 275 روپے 50 پیسے ہوگیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...