باس اور چپڑاسی دونوں کی قانون کا سامنا کرنے سے ہوا نکلی ہوئی ہے: رانا ثناء 


اسلام آباد (این این آئی) وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ خاں نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی گرفتاری پر کہا ہے کہ قانونی کارروائی ہورہی ہے۔ 15 کلو ہیروئن تو نہیں ڈالی، حکومت کاکوئی تعلق نہیں، سیاسی مسخرہ سیاسی رنگ دینے کی کوشش کررہا ہے۔ قتل اور ہشت گرد تنظیموں سے رابطے ہونے کا الزام، سنگین الزام لگانے والے قانون کا سامنا کریں۔ انہوں نے کہاکہ صرف قانون پر عمل ہوا ہے، پسلیاں تو نہیں تڑوائیں؟، میڈیا کے سامنے پولیس والوں کو دھکے دینے والا مارپیٹ کرنے کا جھوٹ بول  رہا ہے۔’’قانون کے نیچے لائوں گا‘‘ کے ڈائیلاگ بولنے والا قانون کے نیچے آنے سے کیوں ڈرتا ہے؟۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ طیبہ گل کی طرح اغوا کیا ہے نہ بشیر میمن کی طرح واش روم میں بند کیا ہے۔ خلاف قانون کام نہیں کیا تو عدالت کو بتادیں۔ قانون توڑنے پر جواب تو دینا پڑے گا۔ گزشتہ چار سال کے سیاہ دور میں صحافیوں کو گولیاں ماری گئیں، پسلیاں توڑی گئیں۔ انہوں نے کہاکہ باس اور چپڑاسی دونوں کی قانون کا سامنا کرنے سے ہوا نکلی ہوئی ہے، یہ ہر اْس ادارے کو گالیاں دیتے ہیں جو اِن سے جواب مانگے۔ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ انتخابات میں کچھ وقت کیلئے تاخیر ہو سکتی ہے فیصلہ الیکشن کمشنر نے کرنا ہے۔ پولیس لائنز دھماکے میں بڑا نقصان ہوا ملک بھر میں ٹارگٹڈ آپریشنز ہو رہے ہیں۔ آپریشنز میں دہشتگردوں کو گرفتار بھی کیا جا رہا ہے۔ سکیورٹی صورتحال انتخابات کے انعقاد کو متاثر کر سکتی ہے۔ شیخ رشید نے کہا آصف زرداری نے ایک تنظیم کو بیعانہ پکڑا دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...