اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)صدر عارف علوی نے بیرسٹر شہزاد عطا الٰہی ، ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کی بطور اٹارنی جنرل آف پاکستان تعیناتی کی منظوری دے دی ،بیرسٹر شہزاد عطا الٰہی کو منصور عثمان اعوان کے عہدہ نہ سنبھالنے کے باعث اٹارنی جنرل تعینات کیا گیا ،صدر مملکت نے تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 100 اور رولز آف بزنس کے تحت دی۔