استعفے غیر قا نونی قرار دئیے جائیں ، 43سا بق پی ٹی  آئی ارکان کا ہا ئیکورٹ سے رجو ع

Feb 03, 2023


لاہور (سپیشل رپورٹر) پی ٹی آئی کے 43 سابق ارکان قومی اسمبلی نے استعفوں کی منظوری کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ درخواست میں الیکشن کمشن، سپیکر قومی اسمبلی کو فریق بنایا گیا ہے۔  درخواست گزار ریاض فتیانہ، طارق صادق اور نصراللہ خان سمیت دیگران نے  موقف اپنایا۔ استعفوں کی منظوری سے قبل ہی درخواست گزاروں نے اپنے استعفے واپس لے لیے تھے۔ الیکشن کمشن نے واپس لیے جانے کے باجوداستعفے منظور کر لیے ہیں۔ استعفے واپس لینے کے بعد سپیکر کے پاس اختیار نہیں کہ وہ استعفے منظور کریں، ممبران اسمبلی کے استعفیٰ منظور کرنا خلاف قانون اور بددیانتی پر مبنی ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے منظور کئے۔ سپیکر نے ممبران کو بلا کر موقف نہیں پوچھا، ہماری مرضی کے بغیر استعفی منظور کرنے کا غیر آئینی اقدام ہے۔ استدعا ہے کہ عدالت استعفوں کی منظوری غیر قانونی قرار دے اور درخواست کے حتمی فیصلے تک ضمنی الیکشن روکنے کا حکم دے۔

مزیدخبریں