پنجاب انتقامی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا، پرویز الٰہی: گجرات واقعہ پر احتجاجی ریلی 


لاہور؍ گوجرانوالہ؍ شیخوپورہ (خصوصی نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) سابق وزیر اعلی چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ پنجاب انتقامی سرگرمیوں  کا مرکز بن چکا ہے۔ ہر روز سیاسی مخالفیں کے خلاف مقدمات اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے، نگران حکومت مکمل طور پر جانبدار ہو چکی ہے اور انتقام کے ایجنڈے پر گامزن ہے۔ وہ گزشتہ روز سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر سابق وزراء راجہ بشارت، چوہدری ظہیر الدین، سابق رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل بھی موجود تھے۔ سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نگران بھو ل گئے ہیں کہ وہ اڑھائی ماہ کے مہمان ہیں۔ عمران خان کا راستہ روکنے کے لئے ہر غیر قانونی اقدام اٹھایا جا رہا ہے۔  اللہ تعالی کی رحمت اور عوام کی محبت عمران خان اور اتحادیوں کے ساتھ ہے۔  دریں اثناء چودھری پرویز الٰہی کی رہائش گاہ چودھری ظہور الٰہی ہائوس کنجاہ گجرات کا پولیس کی طرف سے گھیرائواور پولیس گردی، ملازمین کو ہراساں کرنے کے خلاف پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے عہدیداران و کارکنوں نے مسلم لیگ ہائوس تا پریس کلب لاہور تک احتجاجی ریلی نکالی۔ کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔  مسلم لیگی عہدیداروں و کارکنوں نے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  نگران حکومت جو بوئے گی وہی کاٹے گی۔ مزید برآں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی نے سینئر سیاسی رہنما شیخ رشید احمد کی غیر قانونی گرفتاری پر مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ رشید سلجھے ہوئے سیاستدان اور ذمہ دار پارلیمنٹرین ہیں، ہمیں ڈرا دھمکا کر گرفتاریاں ڈال کر ہراساں نہیں کیا جا سکتا۔ گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے گھر پر چھاپہ  کے خلاف پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔  اس موقع پر خواجہ وقار حسن نے ظہور الٰہی ہاؤس کے باہر حفاظتی کیمپ لگانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چودھری پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ شیخوپورہ سے نامہ نگار خصوصی، نمائندہ نوائے وقت کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی و وزیراعلیٰ پنجاب کے سابق معاون خصوصی چودھری خرم منور منج کی قیادت چودھری پرویز الٰہی کے گھر پر پولیس کے چھاپے کے خلاف پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں چودھری علی احمد صابر ثاقب رندھاوا سمیت مسلم لیگ ق کے پارٹی عہدیداران، کارکنان سمیت معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...