لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ نواز شریف اورآصف زرداری کا کوئی مستقبل نہیں، 3 سے 4 ماہ گزار لیں، مریم نواز سرجری کے بجائے کسی ماہر نفسیات سے بھی علاج کرا لیتی۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ ملک کو غیر مستحکم کیا جا رہا ہے، تحریک انصاف دور میں پاکستان میں ایک دھماکہ نہیں ہوا تھا، عمران خان حکومت نے افغانستان کے ساتھ احسن طریقے سے معاملہ ڈیل کیا۔ فواد چودھری نے مزید کہا کہ پاکستان کی مدد سے افغانستان سے غیر ملکیوں کو نکالا گیا،افغانستان کی صورتحال کو سمجھتے تھے، افغانستان والے اگر پاکستان میں کسی کی عزت کرتے ہیں تو عمران خان ہیں۔موجودہ حکومت کی کوئی پالیسی نہیں ہے، خواجہ آصف کہتے ہیں دہشت گردی عمران خان لیکر آیا، اگرعمران خان دہشت گردی لیکر آیا تو پھر عمران دور میں دہشت گردی کیوں نہیں ہو رہی تھی۔ آج ڈالر 272 روپے تک چلا گیا ہے، صورتحال کا حل نکالنے کے بجائے گرفتاریاں شروع کر دی ہیں، گزشتہ رات کو شیخ رشید، صحافی کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔پاکستان اس وقت تقسیم کا متحمل نہیں ہو سکتا، اگر جہلم، میانوالی کا ایم این اے غدار ہے تو بتایا جائے پھر وفادار کون ہے؟، ابھی تک ان سے ملک اور عمران خان منیج نہیں ہو رہا، ہمارا اداروں سے کوئی جھگڑا نہیں نہ جھگڑا ہو سکتا ہے، اگر 90 دنوں میں الیکشن نہیں ہو گا تو آئین شکنی ہو گی، دونوں گورنرز اگر الیکشن کی تاریخ نہیں دیتے تو آرٹیکل 6 کے مرتکب ہوں گے، گرفتاری کے بعد عدالتوں میں ایسے پیش کیا گیا جیسے میں دہشتگرد ہوں پولیس والوں سے پوچھا کہ وارنٹ ہے تو انہوں نے کہا آرڈر ہے گرفتاری کے وقت ہی مجھ سے فون لے لیا گیا تھا جو ابھی تک واپس نہیں ملا۔ مجھ پر کسی قسم کا جسمانی تشدد نہیں کیا گیا ۔ رہنما تحریک انصاف حماد اظہر نے پولیس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام جون میں ختم ہو گا۔کیا آئی ایم ایف پروگرام نئی منتخب حکومت کو طے کرنا ہوگا ۔
مریم نواز سرجری کی بجائے، ماہر نفسیات سے بھی علاج کرا لیتیں: فواد چودھری
Feb 03, 2023