لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر نسیم شاہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ ادھورہ چھوڑ کر وطن واپسی کیلئے روانہ ہوگئے۔سوشل میڈیا پر نسیم شاہ نے پیغام کے ذریعے اطلاع دی کہ وہ بنگلہ دیش سے روانہ ہورہے ہیں۔نسیم شاہ نے اس حوالے سے ٹوئٹر پر لکھا کہ پہلی مرتبہ بی پی ایل میں کھیلنا شاندار تجربہ تھا۔ یہا ں ہر لمحہ لطف اندوز ہوا۔فاسٹ بائولر نے اپنی ٹیم کومیلا وکٹورینز کے اگلے میچز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
نسیم شاہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ ادھوری چھوڑ کر وطن واپس
Feb 03, 2023