یاسر عرفات قومی ٹیم کے نئے باﺅلنگ کوچ،مکی آرتھر کے اسسٹنٹ بھی ہونگے


 لاہور(سپورٹس رپورٹر)ٹیسٹ آل راو¿نڈر یاسر عرفات قومی ٹیم کے نئے باﺅلنگ کوچ ہوں گے اور وہ مکی آرتھر کے اسسٹنٹ کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں گے۔مکی آرتھر کی عدم موجودگی میں یاسر عرفات قومی ٹیم کے کوچنگ سٹاف کے سربراہ کی خدمات بھی انجام دیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے مستقبل میں قومی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے حوالے سے مکی آرتھر کی خدمات حاصل کرنے کی ٹھان لی ہے، اگرچہ مکی آرتھر انگلش کاو¿نٹی ڈاربی شائر کےساتھ وابستہ ہیں۔نجم سیٹھی سمجھتے ہیں کہ وہ اپنی منتخب ٹیم کےساتھ پاکستان کرکٹ ٹیم کے معاملات دیکھنے اور چلانے کی اہلیت رکھتے ہیں۔اس حوالے سے نجم سیٹھی نے مکی آرتھر جو اس وقت انگلینڈ میں موجود ہیں، ان کو اختیارات تفویض کیے ہیں کہ وہ اپنی مرضی کا کوچنگ سٹاف رکھ کر پاکستان ٹیم کی کوچنگ کے معاملات کو آگے بڑھائیں۔ اس تناظر میں 54 سال کے مکی آرتھر نے قومی ٹیم کے نئے باﺅلنگ کوچ کیلئے 40 سال کے یاسر عرفات کا انتخاب کرلیا ہے۔یاسر عرفات نے حال ہی میں انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ سے لیول فور سپیشلسٹ کوچ کی ڈگری حاصل کی ہے۔یاسر عرفات نے گزشتہ کرکٹ بورڈ میں کوچنگ میں دلچسپی ظاہر کی تھی تاہم انہیں ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر ندیم خان نے کوئی مو¿ثر جواب نہیں دیا تھا۔راولپنڈی میں 12 مارچ 1982 کو پیدا ہونے والے یاسر عرفات نے فروری 2000 سے ستمبر 2012 تک پاکستان کیلئے 3 ٹیسٹ، 11 ون ڈے اور 13 ٹی 20 میچ کھیلے ہیں۔ذرائع کے مطابق مکی آرتھر سے مشاورت کے بعد یہ طے پایا ہے کہ وہ جب قومی ٹیم کو دسیتاب نہیں ہوا کرینگے تو اس وقت یاسر عرفات ہی کوچنگ کے تمام معاملات دیکھا کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن