لاہور(سپورٹس رپورٹر)جنرل سیکرٹری پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن معظم خان کلیئر کی مرحبا لیبارٹریز کے ڈائریکٹر محمد جمیل جن کا مشن ملک و قوم کو صحت مند بنانا اور ہربل مصنوعات کا احیا ہے کو نیشنل ٹریک سائیکلنگ چیمپئن شپ جو کے لاہور میں ہوئی تھی کا ایک کامیاب ایونٹ کمپنی کے تعاون سے کروانے پر اعزازی شیلڈ پیش کرنے کیلئے مرحبا لیبارٹریز پر ان سے ملاقات کرنے گئے۔معظم خان نے محمد جمیل اور ان کی کمپنی کا شکریہ ادا کیا جو کے پاکستان میں سائیکلنگ اور دیگر کھیلوں کی ترقی کےلئے جو تعاون فراہم کرتی ہے وہ قابلِ تعریف ہے۔محمد جمیل نے مستقبل میں بھی سائیکلنگ اور دیگر کھیلوں میں مرحبا لیبارٹریز کے تعاون کرنے کی بھر پور یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر مرحبا کے مارکیٹنگ منیجر ارشاد بھٹی بھی موجود تھے۔
معظم خان کلیئر کی مرحبا لیبارٹریز کے ڈائریکٹر سے سائیکلنگ کی ترقی پر مشاورت
Feb 03, 2023