اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے ساتھ مل کر واہ کینٹ میں موبائل کمپنی کی فرنچائز پر سموں کی غیر قانونی ایکٹیویشن کے خلاف ایک کامیاب چھاپہ مارا۔چھاپے کے دوران، ڈیجیٹل ڈیوائسز بشمول لیپ ٹاپ، پی سی، موبائل فون اور سم کارڈ (فعال اور غیر فعال دونوں) قبضے میں لے لئے گئے۔ اس دوران چار مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ قبل ازیں پی ٹی اے نے متعلقہ فرنچائز پر سموں کی فروخت کے غیر معمولی رجحان کے مشاہدے کے بعد ایف آئی اے کو شکایت درج کرائی تھی۔
چھاپہ