ڈینگی ٹسٹ ڈیوائسزخورد بردکیس، گرفتار وینڈر دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے 


اسلام آباد(وقائع نگار)جوڈیشل مجسٹریٹ عمرشبیر کی عدالت نے پولی کلینک ہسپتال میں ڈینگی ٹسٹ ڈیوائسزخرد بردکیس میں گرفتار وینڈر سید محمد شاہ کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے حکام کے حوالہ کردیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران ایف آئی اے حکام نے کیس میں گرفتار وینڈر سید محمد شاہ کو عدالت پیش کیا اورتفتیش کیلئے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہاکہ مسنگ کٹس کی ریکوری سے متعلق مزید تفتیش کرنی ہیں جسمانی ریمانڈ دیا جائے،اس موقع پر گرفتار ملزم سید محمد شاہ کے وکیل نوید مغل نے عدالت میں ایف آئی آر پڑھ کر سنائی اورجسمانی ریمانڈ کی مخالف کی، فریقین کے دلائل سنے کے بعدعدالت نے ملزم کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کرنے کاحکم سنادیا۔
 حوالے 

ای پیپر دی نیشن