اسلام آباد(خبرنگار)صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے متحدہ امارات سے اچھی خبر پاکستان میں پلازما کی تیاری کیلئے متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے مابین ایم او یو دستخط ہو گئے ترجمان وزارت صحت کے مطابق مقصد پاکستان کے پلازما سیکٹر کو مرحلہ وار فروغ دینا ہے متحدہ عرب مارات میں پا کستان میں پلازما جمع کرنے کو فروغ دینے کے لیے حیات بائیوٹیک اور شیخ احمد دلموک المکتوم کے دفتر کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخطوں کی تقریب منعقد ہوئی وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے ایم او یو پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ بلڈ کینسر تھلیسیمیا کی بیماری کے حوالے سے انتہائی اہم ایم او یو ہے حکومت پاکستان میں مریضوں کی فلاح و بہبود کے لیے پلازما پر مبنی علاج کی اہم ضرورت کو پورا کرنے کے لیے پر عزم ہے مفاہمت کی یہ یادداشت پاکستان میں زیادہ مضبوط اور تکنیکی طور پر پلازما جمع کرنے کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے حکومتی عزم کو ظاہر کرتی ہے عالمی سطح پر پلازما کی کمی کو پورا کرنے کے لیے مزید بین الاقوامی تعاون کی راہ ہموار کر تی ہے عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ پلازمہ کی سپلائی کے مسائل پر قابو پانے کے لیے، حیات بائیوٹیک پاکستان میں قومی صحت کی خدمات کی وزارت کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے تاکہ ملک کے اندر پلازما جمع کرنے کا مکمل ادارہ قائم کر کے قومی قلت کو دور کیا جا سکے پلازما وہ بنیادی جزو ہے ۔
ایم او یو پر دستخط
پاکستان میں پلازما کی تیاری،یو اے ای اورپاکستان کے مابین ایم او یو پر دستخط
Feb 03, 2023