عمران خان ذہنی طور پر مفلوج ،بدکردارشخص ہے:سعید غنی 


اسلام آباد  (نمائندہ خصوصی)  وزیرمحنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران خان ذہنی طور پر ایک مفلوج آدمی ہے۔ وہ ایک انتہائی بدکردارشخص ہے، جھوٹا اور مناقف آدمی ہے اور عمران خان ایک فتنہ ہے، جو اس ملک کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔ اس ملک کے اکثریتی عوام اس بات کو تسلیم کررہی ہے کہ عمران نیازی کا جو راستہ ہے وہ اس ملک کو تباہی کی جانب لے کر جارہی ہے،  پیپلز پارٹی نے کبھی مذہبی کارڈ استعمال نہیں کیا ہے۔ ریاست مدینہ کا نام لے کر اگر کوئی اس قوم کو گمراہ کررہا ہوں تو قوم کو حقائق بتانا مذہب کارڈ نہیں ہوسکتا۔پیپلز پارٹی کے ساتھ عدلیہ جو زیادتیاں کی جارہی ہیں وہ کسی کو نظر نہیں آرہی ہیں۔ ہماری عدالتوں کو یہ سوچنا ہوگا کہ ان کے پیمانوں میں کیا فرق ہے، جس کو عام عوام بھی محسوس کررہے ہیں۔ وقت کا تقاضہ ہے کہ قوم کو ایک بار پھر مل کر ان دہشتگردوں کے خلاف جنگ لڑ کر ان کا جڑ سے خاتمہ کیا جائے،اب تمام سیاسی جماعتوں، پاک افواج اور دیگر کو اس طرح کے اقدامات اور پالیسیاں بنانی ہوں گی، جس سے ان دہشتگرد تنظیموں کا خاتمہ کرسکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ سعید غنی نے کہا کہ میں سانحہ پشاور میں دہشتگردی کے واقعہ میں 100 سے زائد بے گناہ شہریوں کی شہادت پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتا ہوں۔ شیخ رشید کی گرفتاری بھی قانون کے مطابق ہوئی ہے اور اس نے گرفتاری کے بعد جو بکواس کی ہے اس پر بھی مقدمہ قائم ہونا چاہیے اور عمران خان اور شیخ رشید نے آصف علی زرداری پر جو الزامات لگائے ہیں اس پر سخت سے سخت کارروائی ہونا چاہیے  ۔
سعید غنی 

ای پیپر دی نیشن