راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر ایوی ایشن خواجہ سعد رفیق سے متحدہ عرب امارات کے وفد نے ملاقات کی ،پاکستان کے متحدہ عرب امارات کے ساتھ برادرانہ اور تاریخی تعلقات ہیں،دونوں ممالک نے مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ ہمیشہ تعاون کیا۔ ایوی ایشن کی شعبے میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال ایوی ایشن کی ترقی کے لئے دوطرفہ تعاون تعلقات کو فروغ دینے میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا ۔ ایوی ایشن معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے والا ادارہ ہے۔ باہمی تعاون اور اشتراک سے دونوں ملکوں کی ایوایشن انڈسٹری کو فائدہ ہوگا.مشتر کہ کو ششوں سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات ایوی ایشن میں ترقی کو یقینی بنا سکتے ہیں۔
تبادلہ خیال
خواجہ سعد رفیق سے یو اے ای کے وفدکی ملاقات، ایوی ایشن میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
Feb 03, 2023