اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر اقتصادی امور سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ حکومت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تعمیرنو اور بحالی کی سرگرمیوں کو شفاف انداز میں آگے بڑھانے میں پرعزم ہے۔ انہوں نے یہ بات یہاں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیو ں کیلئے قائم ڈونرز کوآرڈینیشن سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں آذربائیجان، ڈنمارک، جاپان، جمہوریہ کوریا اور قطر کے سفیروں، چیئرمین این ڈی ایم اے، اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر، یو این ڈی پی، ایشیائی ترقیاتی بینک، یورپی یونین، عالمی بینک، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ، یورپین سول پروٹیکشن اینڈ ہیومینٹرین ایڈ آپریشن، یو ایس ایڈ، ایف ڈی سی او، فرانسیسی ترقیاتی ادارہ کے نمائندوں اور جرمن سفارتخانہ کے ڈویلپمنٹ کوآرڈینیشن ہیڈ نے شرکت کی۔سردار ایاز صادق نے تمام شرکائکا خیرمقدم کیا اور جنیوا میں حال ہی میں منعقدہ کانفرنس میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کیلئے پاکستان کیساتھ تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ سیکرٹری اقتصادی امور ڈویڑن نے مختلف ممالک اور ڈونرز کی جانب سے کئے گئے اعلانات کی تفصیلات شیئر کیں۔
ایاز صادق
۔۔۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تعمیرنوکو شفاف انداز میں آگے بڑھائیں گے: ایاز صادق
Feb 03, 2023