اسلام آباد(خبر نگار ) وزیر اعلی بلوچستان کے ایڈوائزر و کو آرڈینیٹر موسی جان اچکزئی نے ہلال احمر پاکستان کے چیئر مین سردار شاہد احمد لغاری سے نیشنل ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی اور انہیں وزیر اعلی عبد القدوس بزنجو کی جانب سے نیک خواہشات پر مبنی پیغام پہنچایا۔ملاقات میں ایڈوائزر موسی جان اچکزئی نے بلوچستان کے سیلاب متاثرین کے لیے ہلال احمر پاکستان کی جانب سے امدادی کاموں کو سراہا گیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی عبدلقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی بھرپور اور بر وقت مدد کر کے ہلال احمر نے دل جیتے ہیں۔انہوں نے وزیراعلی کی جانب سے ہدیہ تہنیت پیش کرتے ہوئے ہلال احمر کی قیادت کو دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش رہنے پر مبارکباد دی اور یہ بھی عندیہ دیا کہ آنے والے دنوں میں متاثرین کی بحالی اور بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر نو میں بھی ہلال احمر اپنا بھر پور حصہ ڈالے گا۔سردار شاہد احمد لغاری کی قیادت میں ہلال احمر پاکستان ہمہ وقت متاثرین کی خدمت میں مصروف ہے اور یہی اصل عبادت ہے۔اس موقع پر سردار شاہد احمد لغاری نے وزیر اعلی عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے دورہ بلوچستان کی دعوت قبول کرتے ہوئے اعتماد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہر متاثرہ فرد کی بحالی تک ہلال احمر اپنی خدمات جاری رکھے گا۔ہلال احمر پاکستان کی جانب سے ایڈوائزر موسی جان اچکزئی کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔
ملاقات
ایڈوائزر وزیراعلی بلوچستان کی چیئرمین ہلال احمرسے ملاقات
Feb 03, 2023