راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پنجاب آرٹس کونسل کے زیر اہتمام گندھارا فیسٹیول میں گندھار کی تہذیب وتمدن،راویات،تاریخ آرٹ کے حوالے سے سیمینار کا ا نعقاد کیا گیا،پروفیسر ڈاکٹر سعدید عارف،پروفیسر ڈاکٹر عبدالحمید چترالی،ڈاکٹر طاہر سعید،ڈاکٹر دریال چین نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے گندھارا کی تہذیب،تاریخ اور آرٹ کے مختلف ادوار پر روشنی ڈالی۔سیمینار میں گندھارا تہذیب کے مذہبی، ثقافتی،آثار قدیمہ پر بحث و مباحثہ کیا گیا، انہوں نے بدھ مت کے حوالے سے پاکستان کے قومی ورثے بالخصوص گندھارا تہذیب کے مرکز کی کھوئی ہوئی اہمیت بحال کرنے پر زور دیا۔سیمینار کے اختتام پر طلباو طالبات کے ساتھ سوال جواب کا ایک سیشن بھی منعقد ہوا جس میں پروفیسر حضرات نے سوالوں کے جواب دیے، بعد ازاں عزیز میاں قوال کے بیٹے عمران عزیز میاں کے ساتھ محفل سما ع کا ا نعقاد کیاگیا،گندھارا فیسٹیول میں آج پینٹنگ کی نمائش اور سوال بینڈ کی جانب سے صوفی نائٹ کا پروگرام منعقد ہوگا۔ فیسٹیول4فروری تک جاری رہے گا۔