راولپنڈی (محبوب صابر سے)راولپنڈی میں چھوٹے بڑے آگ لگنے کے 128واقعات، گیس لیکج اورسلنڈر پھٹنے کے 12 اور پانی میں ڈوبنے کے 2واقعات اور1207ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے،ریسکیو1122نے ماہانہ کارگردگی رپورٹ جاری کردی، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرراولپنڈی انجینئر کامران رشید نے ریسکیو1122راولپنڈی کے تمام اسٹیشن کی گزشتہ ماہ جنوری کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ کمانڈ اینڈ کنٹرول روم ایمرجنسی سروسزریسکیو 1122راولپنڈی کے اعدادو شمار کے مطابق ریسکیو1122راولپنڈی نے گزشتہ ماہ میں 4643ریسکیوآپریشن کے دوران4252ایمرجنسی متاثرین کو بروقت ایمرجنسی سروسز فراہم کیں ۔
ریسکیو1122 میں آگ لگنے کے 128واقعات رپورٹ ہوئے
Feb 03, 2023