راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ سے راولپنڈی کے صحافیوں نے ملاقات کی اور ان کی راولپنڈی میں تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے مختلف سماجی مسائل کی طرف نشاندہی کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے کہاصحافیوں کے ساتھ مل کر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کےلئے کوشاں رہیں گے صحافیوں کی طرف سے شہر میں تجاوزات، غیر قانونی ہا¶سنگ سوسائٹیوں، ٹریفک کے مسائل، صفائی،ریونیوو دیگر مسائل کی نشاندہی کی گئی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کےلئے وہ علی الصبح مختلف یونین کونسلز کا دورہ کر کے وہاں موقع پر ہونے والی صفائی کی خود نگرانی کریں گے غیر قانونی ہا ¶سنگ سوسائٹیز کے سلسلے میں آنے والی شکایات کے بارے انھوںنے کہا کہ اس سلسلے میں راولپنڈی کا ماسٹر پلان تیار کیا جارہا ہے غیر قانونی ہا ¶سنگ سوسائٹیز کےخلاف بلاامتیاز کاروائی عمل میں لائی جائے گی، راولپنڈی کے موضعہ جات کو مکمل طور پرکمپیوٹرائزڈ کرنے کےلئے ریو نیو آفیسرز کو ٹارگٹس دےدیئے گئے ۔