اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) آئی جی پولیس اسلام آبادڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے وفاقی دارلحکومت میں امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنے اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف گھیرہ تنگ کرنے کیلئے موثر حکمت عملی اپنانے کے احکامات جاری کردئے جن میں افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں جرائم پر قابو پانے کے لئے مزید موثر اقدامات کئے جائیں اورشہریوں کو درپیش مسائل کو فوری حل کرنے کیلئے پیشہ وارانہ ذمہ داریاں بہتر انداز میںادا کی جائے،آئی جی اسلام آباد نے سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث اشتہاری اور دیگر مجرموں کی گرفتاری کو یقینی بنانے اورغیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ملزمان سمیت جوئے کے اڈوں کے خلاف موثر پولیسنگ اور خصوصی کریک ڈاؤن کو یقینی بنانے کے لئے سخت نگرانی اور پیٹرولنگ کے احکامات جاری کئے، انہوں نے پولیس افسران کو ہدایا ت جاری کرتے ہوئے کہا کہ کار لفٹنگ یا دیگر مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث عناصر کی کڑی نگرانی کی جائے اورانکے سدباب کو یقینی بنایا جائے۔
جرائم پر قابو پانے کیلئے مزید موثر اقدامات کئے جائیں، آئی جی اسلام آباد
Feb 03, 2023