خودکش حملوںسے قتل و غارت گری اور تباہی پھیلتی ہے، عزیر محمود الازہری`

Feb 03, 2023


اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی)ورلڈ آرگنائزیشن فار الازہر گریجویٹس پاکستان کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ عزیر محمود الازہری اور نائب صدر و جنرل سیکریٹری محمد اسلم رضا الازہری نے پشاور پولیس لائن مسجد میں خود کش حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہوں کی طرف سے خودکش کارروائیاں جن کی وجہ سے قتل و غارت گری اور تباہی و بربادی پھیلتی ہے ، یہ حرام کاموں میں سے ہے اور اپنے آپ کو قتل کرنا کبیرہ گناہوں میں سے ایک ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں ذرائع ابلاغ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مزیدخبریں