جامعہ کراچی: بی ڈی ایس تھرڈ پروفیشنل سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان


کراچی(اسٹاف رپورٹر) ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفرحسین  نے  بی ڈی ایس تھرڈ پروفیشنل سالانہ امتحانات برائے2022 کے نتائج کا اعلان کردیا۔کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے ابصارالرحمن ولد فضل الرحمن سیٹ نمبر228001 نے578نمبرزکے ساتھ پہلی جبکہ مقدس اقبال اعوان بنت محمد اقبال اعوان سیٹ نمبر228057نے 577نمبرز کے ساتھ دوسری اور سیدہ ماہ رخ ہاشمی بنت سید مشفق علی سیٹ نمبر228093نے564نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔امتحانات میں 102طلبہ شریک ہوئے،85طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 17طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کاتناسب 83.33 فیصدرہا۔

ای پیپر دی نیشن