ڈاکٹر فاروق ستارنے  معروف  صنعتکار محمد لاکھانی کی عیادت کی


کراچی(اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان  کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے  گزشتہ روز فائرنگ کے واقعہ میں زخمی ہونے والے معروف صنعتکار محمد لاکھانی کی کراچی کے نجی ہسپتال جاکر عیادت کی  اور ان کی اہلیہ کو گلدستہ پیش کرتے ہوئے محمد لاکھانی کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے دعا کی۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے اپنی گفتگو میں کہا کہ پاکستان اس وقت ایک نازک دور سے گزار رہا اور ملک کی معیشت  بھی تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے اور اس طرح کے واقعات کا ہونا صنعت کاروں اور تاجروں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کے مترادف ہے۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ صنعت کاروں تاجروں اور عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کریں۔

ای پیپر دی نیشن