کراچی(اسٹاف رپورٹر) ''ناموس صحابہ و اہلبیت بل'' متفقہ پاس کرنے پر نیشنل اسمبلی کے ممبران کو خراج تحسین پیش کرنے اور حکومت پاکستان اور ریاستی اداروں کو پاکستان سے بدامنی اور فرقہ واریت کے سدباب کیلئے ناموس صحابہ و اہلبیت بل کو سینیٹ سے پاس کروا کر قانون کی حتمی شکل دینے کا مطالبہ کرنے کیلئے علماء کمیٹی کراچی کے تحت علماء کنونشن سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ ہم اس ناموس صحابہ و اہلبیت بل وقت کی اہم ترین ضرورت ہے،ہم پاکستان نیشنل اسمبلی کے ممبران کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،یہ بل پاکستان سے فرقہ واریت اور بدامنی کے سدباب کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا،صحابہ اکرام ایمان کی بنیاد ہے،اور قرآن مجید میں مسلمانوں کے لئے معیار ایمان ہی صحابہ اکرام کو قرار دیا گیا ہے۔جو لوگ اس ناموس صحابہ و اہلبیت بل کی مخالفت کرنے والے درحقیقت اجازت مانگ رہے ہیں کہ انہیں اہلسنت کی مقدس شخصیات کی گستاخی کی آزادی دی جائے،جبکہ یہی گستاخانہ الفاظ والی غلط روش کی وجہ سے ہی پاکستان فسادات اور قتل وغارت گری کی بھینٹ چڑھا ہواہے،یہ بل متنازع نہیں ہے بلکہ اس بل کو اسلامی نظریاتی کونسل نے اور نیشنل اسمبلی نے متفقہ طور پر پاس کیا ہے،یہ بل تمام اہلسنت مکاتب فکر کی متفقہ بل ہے،اگر اس بل کو متنازع مانا جائے تو پھر پورا دین متنازع ہو جائے گا۔ تمام مسالک،تمام دینی ادارے اور دارالافتاء اور تمام علماء اس بل پر مکمل متفق ہیں،ہم امید کرتے ہیں کہ سینیٹ میں پڑھے لکھے،سمجھدار اور باشعور طبقہ موجود ہے اور وہ اس بل کو ضرور منظور کروائیں گے،اس بل میں صحابہ اکرام اور اہلبیت دونوں کا تذکرہ ہے۔ اس بل کو سینیٹ سے بھی منظور ہونا ہے اور پاکستان کا قانون بننا ہے،یہ بل کوئی نئی نہیں ہے بل میں صرف ترمیم کی گئی ہے،اس بل پر کسی کا کوئی اعتراض بنتا ہی نہیں ہے۔ کنونشن میں مولانا اقبال اللہ راہنما علماء کمیٹی کراچی،اہلسنت والجماعت پاکستان کے مرکزی صدر علامہ اورنگزیب فاروقی ،شیخ الحدیث مفتی حبیب الرحمن درخواستی ،جماعت غرباء اہلحدیث کے راہنما مولانا محمد سلفی ،مولانا سعید مظہر ممبرقانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر،متحدہ پاکستان علماء ونگ کے راہنما مولانا عبد الستار،اشاعت التوحید والسنہ کے راہنما مولانا رفیع اللہ،جماعۃ الدعوہ کے راہنما مفتی یوسف کشمیری،جامعہ مسجد مدنی کے امام وخطیب مولانا سعداللہ،اہلسنّت والجماعت کراچی کے راہنما مفتی رب نواز حنفی،اہلسنّت والجماعت صوبہ سندھ کے سنیئر نائب صدر مولانا تاج محمد حنفی،جامعہ حمادیہ کے مہتمم مولانا توصیف،پاکستان راہ حق پارٹی کے علماء ونگ کے مولانا شیر غازی، مفتی شکیل حیدری،مہتمم جامعہ ستاریہ ،جمیعت علمائے اسلام س سے راہنما مفتی حماداللہ مدنی،جامعہ زکریا سے مولا نا یحیی،جامعۃ البنوریہ العالمیہ سے مفتی عبدالحمید تونسوی،جامعہ مہدالخلیل سے مولانا یوسف مدنی،جامعہ عربیہ احسن العلوم گلشن اقبال کے ناظم مولانا اکبر،،جمیعت علماء اسلام کے راہنما مولانا ولی،معروف مذہبی اسکالرمفتی عبدالرحمن مدنی جامعہ محمودیہ،سنی ایکشن کمیٹی کے راہنماء مولانا محی الدین شاہ نے خصوصی خطاب کیا۔ مختلف سماجی و فلاحی تنظیموں،ڈاکٹرز،وکلاء مختلف معروف شخصیات کے علاوہ معروف اور مشہور دینی ادارے جامعہ علوم الاسلامیہ بنوری ٹاؤن،جامعہ دارالعلوم کراچی،جامعہ فاروقیہ اور جامعۃ الرشید کی طرف سے نمائندوں نے اس کنونشن میں شرکت کرکے اپنے ادارے کی طرف سے اس علماء کنونشن کے مطالبات کی مکمل حمایت کی۔