اچی(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت غربا اہلحدیث پاکستان و رئیس جامعہ ستاریہ الاسلامیہ مولانا عبدالرحمن سلفی نے پشاور میں خود کش دہماکہ کے نتیجہ میں مسجد کی شہاد اور کئی قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خود کش حملہ نے رہی سہی سیکورٹی کا پول کھول دیا ہے اس سانحہ میں عالمی سازشی قوتوں کو نظر اندازنہیں کیا جاسکتا یہ حملہ ملک کی سالمیت و یکجہتی پر حملہ ہے دہشت گردملک میں افراتفری و انارکی پھیلا کر اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل چاہتے ہیں قوم کو ملکی اتحاد ویکجہتی کے زریعہ ایسے ناپاک حملوں کے مقاصد کو ناکام بنانا چاہیئے اور اسلام اور پاکستان کیخلاف اندورنی و بیرونی سازشوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے مولانا عبدالرحمن سلفی نے حادثہ کے متاثرین سے دلی ہمدردی کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ جابحق ہونے والے افراد کے خاندان کی کفالت کیلیے فوری اقدام کرے اور زخمیوں کو سرکاری سطح پر مفت علاج فراہم اور اپنی آئینی ذمہ داری ادا کرے مولانا سلفی نے مطالبہ کیا کہ مساجد و مدارس ودیگر احساس علاقوں کی سیکورٹی کا سخت انتظام کرے تاکہ آئندہ ایسے واقعہ کا اعادہ نہ ہوسکے۔