نیپرا : 10 سالہ سستا بجلی پیداواری پلان آئی جی سیپ جاری

نیپرا کا کہنا ہے کہ سستی بجلی کی پیداوار سے مہنگائی پر قابو پانا ممکن اور روپے کی بے قدری بھی روکے گی، مقامی ذرائع سے بجلی پیداوار گردشی قرضے پر قابو پانے میں مدد دے گی۔

آئی جی سیپ نے کہا ہے کہ پانی سمیت سولر اور ونڈ دیگر مقامی فیول سے بجلی پیداوار کو ترجیح ملے گی، بجلی کے پیداواری پلانٹ مسابقتی بولی پر لگیں گے۔نیپرا کے مطابق آئی جی سیپ کی حتمی منظوری مشترکہ مفادات کونسل سے لی جائے، 10 سالہ پلان میں بجلی کی زیادہ سے زیادہ طلب کا تخمینہ 44 ہزار 668 میگاواٹ تک لگایا گیا ہے، بجلی طلب کا یہ تخمینہ دس سالوں میں 5.42 فیصد جی ڈی پی گروتھ کی بنیاد پر ہے۔یاد رہے کہ نیپرا نے ماہ اکتوبر میں این ٹی ڈی سی کے اس پلان کی سماعت کی تھی، بجلی کی پیداوار میں درآمدی فیول سے مقامی ذرائع پر منتقل ہونا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...