عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی شرط پر وفاقی حکومت نے سرکاری افسران پر اثاثے ظاہر کرنا لازمی قرار دے دیا۔
ریوینیو ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق گریڈ 17 سے 22 تک کےافسران اوران کے اہلخانہ کےاثاثوں کی تفصیلات جمع کرنا ہوں گی۔اس اقدام سے سرکاری افسران کی بےنامی جائیدادوں کی مکمل روک تھام کرنا ممکن ہو سکے گی اور افسران کے اثاثے منی لانڈرنگ سے کلیئر ہو سکیں گے۔نوٹی فکیشن کے مطابق سرکاری افسران کو اندرون اور بیرون ملک تمام اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے۔اس کے علاوہ گریڈ 17 سے 22 تک کےافسران اور اہلخانہ کے اثاثے گوشواروں میں ظاہر کرنا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اب افسران کو اپنے اور اہلیخانہ کے بینک اکاونٹس کی مکمل تفصیلات جمع کرانا ہوں گی۔نوٹی فکیشن کے مطابق تمام بینک افسران اور ان کےاہلخانہ کےاکاؤنٹس کی تفصیلات سال میں 2 مرتبہ ایف بی آر کو دینے کے پابند ہوں گے۔