بھارت ایک فاشسٹ اور غاصب ملک ہے 

بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پرپاکستانی و کشمیری کمیونٹی کا سخت ردعمل 

انڈیا کے خلاف پیرس میں یکجہتی کشمیر ریلی پانچ فروری کو ہوگی 

مکتوب فرانس 
صاحبزادہ عتیق الر حمن 

بھارت کا یوم جمہوریہ کشمیریوں کے لئے یوم سیاہ ہے۔ بھارت کے غیر جمہوری ، بھیانک اور فاشسٹ کردار کو دنیا کے سامنے آشکار کرتے رہیں گے۔
فرانس کی پاکستانی و کشمیری کمیونٹی نے بھارت کے یوم جمہوریہ کے حوالے سے اپنے خیالات کا یوں اظہار کیا۔ کمیونٹی راہنماؤں کا کہنا تھا کہ 
مقبوضہ جموں و کشمیر کا مسئلہ ایک خطے یا زمین کے ٹکڑے کا نہیں ہے بلکہ یہ شناخت کا مسئلہ ہے- 2019 میں آرٹیکل 370 ، پینتیس  اے سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے وجود کو ختم کرنے والے غاصب بھارت کو  جمہوریہ ملک کیسے کہا جا سکتا ہے- ہم مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارتی جبر و ستم کی بھر پور انداز میں مذمت کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ  وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ جموں وکشمیر بھارتی تسلط سے آزاد ہو گا-
کمیونٹی  کے مختلف مکتبہ فکر کے نمائیندوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ کشمیرمیں امن ہوگاتوپورے خطے میں خوشحالی آئے گی۔ کشمیری قوم اپنے حق خودارادیت سے کبھی بھی دستبردارنہیں ہوگی۔ بھارت کشمیریوں کے خلاف سنگین جرائم میں ملوث ہے۔انھوں نے کہاکہ پوری عالمی برادری یہ جانتی ہے کہ انسانی حقوق کشمیریوں کا ایک خواب ہے اور کشمیری قوم اپنے حق خودارادیت پر کبھی بھی سودابازی نہیں کرے گی۔انھوں مزید نے کہاکہ ہم نے کشمیریوں کے حقوق کی حمایت میں اپنی مہم چلارکھی ہے اور ہرقیمت پر یہ مہم جاری رہے گی۔
کمیونٹی راہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ بھارت ایک طرف جمہوریت کا دعویدار ہے لیکن دوسری طرف کشمیریوں پر ظلم کررہا ہے اور ان کے جمہوری حقوق کو سات دہائیوں سے دبا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کوان کے حقوق ملنے چاہیں۔ کشمیریوں پرناانصافیاں ختم ہونی چاہیں تاکہ کشمیری خوشحال زندگی بسر کرسکیں۔ْ انہوں نے مطالبہ کیاکہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکاجائے۔ بھارت کشمیریوں پر مظالم بندکرے اورکشمیریوں کے حق خودارادیت کے لئے اپنے وعددوں پر عمل کرے۔
پاکستانی و کشمیری راہنماؤں نے پیرس و گرد و نواح میں بسنے والے پاکستانی و کشمیری عوام سے پانچ فروری کو پیرس میں ہونے والی یوم یکجہتی کشمیر ریلی میں اپنے ساتھیوں سمیت شرکت کی پر زور اپیل بھی کی۔ چئیرمین پاکستان بزنس فورم فرانس سردار ظہور اقبال ، ْمسلم لیگ ن فرانس کے چئیرمین  راجہ علی اصغر ، مسلم لیگ ق فرانس کے سابق صدر چوہدری منیر وڑائچ ، صدر پاکستان پریس کلب پیرس فرانس میاں محمد امجد ، کشمیری راہنما مرزا ساجد جرال ، سینئر نائب صدر تحریک انصاف فرانس چوہدری ماجد چیمہ ، سینئر راہنما تحریک انصاف مبارک خان جدون ،  سابق صدر  تحریک انصاف فرانس ملک عابد ، صدر پاکستان پیپلز پارٹی فرانس چوہدری رزاق ڈھل ، سینئر راہنما مسلم لیگ ق فرانس عصمت اللہ تارڑ ، آصف چوہدری ، چوہدری رخسار ، چوہدری قادر ، چوہدری گلزار لنگڑیال ، پرویز چوہدری ، صدر یوتھ ونگ مسلم لیگ ن فرانس خان اصغر ، صدر جسٹس فار کشمیر ایسوسی ایشن چوہدری ذوالفقار نگیال ، صدر انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم فرانس مرزا مشتاق ، جنرل سیکریٹری انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم عمران رشید ،صدر جموں کشمیر لبریشن فرنٹ فرانس ملک مشتاق پاشا، سینئر راہنما مسلم لیگ ن فرانس شہباز کسانہ ، یاسر مروان ، سینئر راہنما تحریک انصاف فرانس چوہدری گلزار لنگڑیال ، مبارک خان جدون ، سابق سینئر نائب صدر تحریک انصاف فرانس چوہدری ماجد چیمہ ،صدر  پاک اتحاد ایسوسی ایشن چوہدری رخسار خان ، ینگ اتحاد مسلم لیگ ن فرانس کے چوہدری قادر ، بزنس مین آصف چوہدری ،راجہ محمد علی ،  شہباز کسانہ ، راجہ طاہر کرائی ، چوہدری حمید ، حاجی نثار ، چوہدری ثقلین بھٹی ، ایم کے پرویز چوہدری ، عمران بٹ ، راجہ علی ، چوہدری شبیر کھوکھر ، حاجی سلیم گھمن ، چوہدری سلمان اسلم و دیگر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ای پیپر دی نیشن