پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے مرکزی سیکرٹری جنرل ملک منظور حسین اعوان کا عہدہ ملنے کے بعد
ہماری جماعت نے پاکستان کے طول و عرض میں عوام خدمت کی، مرکزی سیکرٹری سعودی عرب ملک منظور حسین
ممتاز احمد بڈانی(مکہ مکرمہ)
پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے مرکزی سیکرٹری جنرل ملک منظور حسین اعوان نے عہدہ ملنے کے بعد پہلی مرتبہ طائف کا دورہ کیا تو طائف کے عہدیداران کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔راجہ کمال خان سر پرست اعلی ویسٹ ریجن اور صدر طائف راجہ ظفر اقبال اور انکی ٹیم نیانہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سیکرٹری جنرل سعودی عرب ملک منظور حسین اعوان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے دیکھا ہے کہ راجہ کمال خان اور راجہ ظفر اقبال میاں نواز شریف کے جانثار سپاہیوں میں شمار ہوتے ہیں۔ہم نے ھمیشہ دیکھا ہے کہ میاں محمد نواز شریف بھی ان سے بھر پور محبت کرتے ہیں ان کی جب ملاقات ہوتی ہے تو اس طرح محسوس ہوتا ہے جسیے یہ میاں صاحب کے پچپن کے دوست ہوں۔ میں دعا کرتا ہوں کہ ان کا محبت کا رشتہ اس طرح قائم دائم رہے۔میرے لیے یہ بڑے اعزاز کی بات ہے کہ انہوں نے آج میرے اعزاز میں شاندار عشائیہ دیا سیکرٹری جنرل ملک منظور حسین اعوان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن پاکستان کی وہ واحد جماعت ہے جس نے پاکستان کے طول و عرض میں پاکستانی عوام کی خدمت کی پاکستان کوترقی کی راہوں پر گامزن کیا پاکستان کو تاریخ میں سب سے زیادہ پایا تکمیل تک پہنچایا اور آج بھی میاں محمد نواز کا ویڑن ملک وقوم کی ترقی پر گامزن ہے۔لیکن بدقسمتی سے ہمارے ملک پر چند لوگوں نے ایسے شخص کو مصلت کر دیا جس نے ملک و قوم کو اندھیروں میں دھکلیل دیا جس کی قمیت آج عوام کو مہنگائی ،بیروزگاری لوڈشیڈنگ ڈالر کی اوڑان جیسے عذاب سے گزرنا پڑ رہا ہے۔ نیازی نے اپنے چار سالہ دور میں جو غلط کام کیے اس کی سزا آج پوری قوم بھگت رہی ہے۔
سر پرست اعلی راجہ کمال خان نے طائف آمد پر مرکزی سیکرٹری جنرل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جب سے پاکستان وجود میں آیا ہے اس کے خلاف سازش ہو رہی ہے لیکن یہ پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد پر بنا تھا جو تا قیامت انشائ اللہ قائم و دائم رہے گا موجودہ حالات میں صرف اور صرف میاں محمد نواز شریف ہی ملک کو بحران سے نکال سکتے ہیں آج پاکستانی عوام بھی یہی چاہتی ہے کہ میاں محمد نواز شریف ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں۔صدر طائف راجہ ظفر اقبال نے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل سعودی عرب ملک منظور حسین اعوان اور انکے ساتھ آئے ھوئے مہمانوں کا طائف آمد پر شکریہ اداکیا اور کہا کہ میرا جینا مرنا میاں محمد نواز شریف کے ساتھ ہے اور انشائ اللہ ہم یہاں طائف میں جلد عظیم الشان کنونشین منعقد کرائیں گے جو سعودی عرب کی تاریخ میں یاد رکھا جائے گا ان کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی کے اندر جو چند کالی بھیڑیں ہیں ان کے خلاف بھی ہم اپنی آواز بلند کرتے رھیں گے۔
آخر میں ملک وقوم کی ترقی وکامرانی کیلیے خصوصی دعا کرائی گئی مہمانوں کی سعودی عرب کی مشہور ڈش لحم مندی سے مہمانوں کی تواضع کی گئی۔ تقریب میں سردار ذوالفقار سدوزئی چوھدری منیر احمد فیاض احمد غوری چوھدری محمد بوٹا بلال کمال خان علی خان بڈانی احسن مسعود بشیر اطالی ڈاکٹر عامر زوھیب کھوکھر نے شرکت کی۔