قونصلیٹ جنرل پاکستان کے زیر اہتمام
نو منتخب ارکان سے حلف سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی نے لیا، تقریب میں پاکستان ایسوسی ایشن دبئی، پاکستان بزنس کونسل دبئی اور پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے صدور اور عہدیداران کی شرکت
ہمیں فخرہے کہ پاکستان جرنلسٹس فورم پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کا ونگ ہے، طاہر منیر طاہر، صدر پاکستان جرنلسٹس فورم
امارات میں پاکستانی صحافیوں کا مثبت کردار قابل تعریف اور لائق صد تحسین و آفرین ہے، حسن افضل خان، قونصل جنرل
صحافی معاشریمیں ہماری آنکھیں اور کان ہیں، وہ جو کچھ دیکھتے یا سنتے ہیں اس کا بر ملا اظہار بھی کرتے ہیں، فیصل نیاز ترمذی، سفیر پاکستان
--------------------------------
دبئی (طاہر منیر طاہر) متحدہ عرب امارات میں پاکستانی صحافیوں کی واحد آفیشل تنظیم "پاکستان جرنلسٹس فورم" ونگ آف پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کی تقریب حلف وفاداری پاکستانی قونصلیٹ دبئی میں ہوئی جس کا اہتمام قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی نے کیا تھا۔ تقریب حلف وفاداری میں سفیر پاکستان برائے متحدہ عرب امارات فیصل نیاز ترمذی، قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی کے قونصل جنرل حسن افضل خان، پریس قونصلر شازیہ سراج، قونصلیٹ سٹاف، پاکستان بزنس کونسل کے صدر داود اقبال، مصطفیٰ ہیمانی، شبیر مرچنٹ، پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے صدر چودھری خالد حسین، جنرل سیکرٹری چودھری افتخار احمد، صائمہ نقوی، پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے ابو بکر امتیاز ڈائریکٹر سپورٹس ، مریم ممتاز، خالد امتیاز، بزنس مین سردار ساجد اقبال، نائمہ لاشاری شارجہ ٹی وی، پاکستان جرنلسٹ ونگ کے سمیع الل?، عارف شاہد، اشفاق احمد،کاشان تمثیل، راجہ اسد، اور زمان خان کے علاوہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔تقریب حلف وفاداری کے اس موقع پر سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمزی نے صدرپاکستان جرنلسٹس فورم طاہر منیر طاہر، سینئر نائب صدر سعدیہ عباسی، نائب صدر زمرد خان بونیری، نائب صدر سبط عارف، نائب صدر مظفر رضوی، جنرل سیکرٹری حافظ زاہد علی، جائنٹ سیکرٹری ارشد چودھری، فنانس سیکرٹری ارشد انجم، انفارمیشن سیکرٹری اعجاز گوندل، مجلس عاملہ کے ارکان سہیل خاور، خالد گوندل اور احمد سارنگ سے حلف لیا۔اس موقع پر صدر پاکستان جرنلسٹس فورم طاہر منیر طاہرنے فورم6 کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ھوئے کہا کہ پاکستان جرنلسٹس فورم کا ہر عھدہ دار اور ممبر پوری ایمانداری اور ذمہ داری کے ساتھ یہاں اپنے فرائض بطریق احسن انجام دے رہا ہے اور پاکستان کا سوفٹ امیج اجاگر کرنے کے لئے اپنا کردار بخوبی نبھا رہا ہے۔ یو اے ای کے قوانین کو مد نظر رکھتے ھوئے تمام صحافی اپنا اپنا کام کر رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں ہم سفارت خانہ پاکستان اور قونصلیٹ جنرل آف پاکستان سے بھی مضبوط باہمی رابطہ میں ہیں اور پاکستان کمیونٹی کے لئے مل جل کر کا م کر رہے ہیں۔طاہر منیر طاہر نے کہا کہ ہمیں فخرہے کہ پاکستان جرنلسٹس فورم پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کا ونگ ہے، اور پاکستان ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر قوم و ملک کی خدمت کر رہے ہیں۔ قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی کے قونصل جنرل حسن افضل خان نے اپنے خطاب میں پاکستان جرنلسٹس فورم کی نو منتخب باڈی کو مبارکباد دیتے ھوئے اپنی طرف سے ہر ممکن تعا ون کا یقین دلایا اور کہا کہ امارات میں پاکستانی صحافیوں کا مثبت کردار قابل تعریف اور لائق صد تحسین و آفرین ہے- سفیر پاکستان برائے متحدہ عرب امارات فیصل نیاز ترمذی نے پاکستان جرنلسٹس فورم کے نو منتخب ارکان کو مبارکباد دیتے ھوئے کہا کہ صحافی معاشرے میں ہماری آنکھیں اور کا ن ہیں۔وہ جو کچھ دیکھتے یا سنتے ہیں اس کا بر ملا اظہار بھی کرتے ہیں- انہی کی نشان دہی پر فوری نوٹس لیتے ھوئے قونصلیٹ اور سفارت خانہ مسائل کا حل بھی کرتے ہیں- بہت سے مسائل ایسے ہیں جو ہم انفرادی اور اجتماعی سطح پر مل جل کر حل کر سکتے ہیں۔ جس سے امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو فائدہ پہنچ سکتا ہے- سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی نے کہا کہ وہ پی جے ایف کی نئی ٹیم سے مل کربہت خوش ہیں اور باہمی تعا ون سے پاکستانی کمیونٹی کی خد مت کا جذبہ رکھتے ہیں- تقریب حلف وفاداری میں موجود تمام لوگوں نے پی جے ایف کے نو منتخب ارکان کو مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔