8فروری2024کوہونے والے عام انتخابات میں منڈی بہاؤالدین میں قومی اسمبلی کی 2اور صوبائی اسمبلی کی 4سیٹوں پر مختلف جماعتوں کے148 امیدوار حصہ لے رہے ہیں،ان میں حلقہ این اے 68سے24 امیدوار،حلقہ این اے 69سے 20،حلقہ پی پی40سے20،حلقہ پی پی 41سے 25،حلقہ پی پی42سے 21اور حلقہ پی پی 43سے 36امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔مردم شماری کے مطابق ضلع منڈی بہاؤالدین کی کل آبادی 18لاکھ 29ہزار 486ہے جبکہ ضلع میں رجسٹرڈ ووٹرزکی تعداد 11 لاکھ 96 ہزار 197ہے۔
این اے68میں ووٹرز کی تعداد 6لاکھ13ہزار 167 ہے جبکہ حلقہ این اے 69 میں۔ووٹرز کی کل تعداد 6لاکھ1ہزار 901ہے حلقہ این اے68منڈی بہاؤالدین ون میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار حاجی امتیاز احمد چوہدری انتخابی نشان ہوائی جہاز،مسلم لیگ ن کے چوہدری مشاہد رضا گجر انتخابی نشان شیر،آزاد امیدوار ممتاز احمد تارڑ انتخابی نشان حقہ، پیپلزپارٹی کے آصف بشیر بھاگٹ انتخابی نشان تیر،جماعت اسلامی کے ریاض فاروق ساہی انتخابی نشان ترازو،تحریک لبیک پاکستان کے چوہدر ی محمد اکرم گوندل انتخابی نشان کرین انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں،پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار حاجی امتیاز احمد چوہدری،مسلم لیگ ن کے مشاہد رضا گجر، پیپلز پارٹی کے آصف بشیر بھاگٹ، آزاد امیدوار ممتاز احمد تارڑ،جماعت اسلامی کے ریاض فاروق ساہی او ر تحریک لبیک کے امیدوار چوہدری محمد اکرم گوندل اپنی کامیابی کے لئے ڈور ٹو ڈور کمپین چلا رہے ہیں جبکہ چوہدری مشاہد رضا گجر اور تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار حاجی امتیاز احمد چوہدری کا آپس میں کانٹے دار مقابلہ ہے دونوں امیدوار اپنی کامیابی کے لئے پر عزم ہیں ،حلقہ این اے 69منڈی بہاؤالدین ٹومیں مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری ناصر اقبال بوسال انتخابی نشان شیر،پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ کوثر خاں بھٹی انتخابی نشان پیالہ، پیپلز پارٹی کے فخر عمر حیات لالیکا انتخابی نشان تیر،جماعت اسلامی کے صالح محمد رانجھا انتخابی نشان ترازو اور آزاد امیدوار سابق وفاقی وزیر نذر محمد گوند ل انتخابی نشان بوتل پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں،اس حلقہ میں تمام امیدوار اپنی کامیابی کے لئے پرامید ہیں لیکن مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری ناصر اقبال بوسال سابق ایم این اے کا پلڑا سب امیدواروں پر بھاری ہے اور ان کی کامیابی یقینی ہے،حلقہ پی پی40منڈی بہاؤ الدین ون میں مسلم لیگ ن کی محترمہ حمید ہ وحید الدین انتخابی نشان شیر،تحریک انصاف کی حمایت یافتہ زرناب شیر ساہی انتخابی نشان پریشر ککر،آزاد امیدوار ارشد محمود ککو،انتخابی نشان حقہ، پی پی پی پی کے ذوہیب الحسن گوندل انتخابی نشان تیر،تحریک لبیک کے سید تسنیم حسین شاہ انتخابی نشان کرین،جماعت اسلامی کے حسن عباس انتخابی نشان ترازو،آزاد امیدوار فاخرہ سلطان جنجوعہ انتخابی نشان ریکٹ میدان میں ہیں ا س حلقہ میں مسلم لیگ ن کی حمیدہ وحیدالدین،زرناب شیر ساہی اور ارشد محمود ککواپنی کامیابی کے لئے پرامید ہیں ، مسلم لیگ ن کی امیدوار حمیدہ وحیدالدین انتخابی دوڑ میں سب سے آگے جا رہی ہیں،حلقہ پی پی 41منڈی بہاؤالدین ٹو میں مسلم لیگ ن کے سید طارق یعقوب رضوی انتخابی نشان شیر،تحریک انصاف کی حمایت یافتہ باسمہ ریاض چوہدری انتخابی نشان پریشرککر، پیپلز پارٹی کے آصف بشیر بھاگٹ انتخابی نشان تیر،جماعت اسلامی کے عبد الرؤف انتخابی نشان ترازو،تحریک لبیک کے محسن رضا انتخابی نشان کرین،آزاد امیدوار چوہدری شکیل گلزار انتخابی نشان حقہ،آزاد امیدوار محمد طارق تارڑانتخابی نشان مورانتخابی کا انتخابی میدان میں مقابلہ ہے اس حلقہ میں باسمہ ریاض چوہدری،سید طارق یعقوب رضوی،آصف بشیر بھاگٹ،چوہدری شکیل گلزار اور محمد طارق تارڑ اپنی کامیابی کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں اور اپنی جیت کے لئے پرامید ہیں۔حلقہ پی پی42 منڈی بہاؤالدین تھری میں مسلم لیگ ن کے خالد محمود رانجھا انتخابی نشان شیر،آزاد امید وار سابق چئیرمین ضلع کونسل منڈی بہاؤالدین چوہدری غلام حسین بوسال حقہ، ،تحریک انصاف کے حمایت یافتہ ساجد احمد خاں بھٹی گدھا گاڑی اور پیپلز پارٹی کے فخر عمر حیات لالیکا انتخابی نشان تیر جبکہ تحریک لبیک کے ظفر اقبال کرین،جماعت اسلامی کے محمد اعظم راناترازو اورآزادامیدوار وسیم افضل چن بکری کے کے انتخابی نشان پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔
صوبائی حلقہ پی پی43منڈی بہاؤ الدین فور میں پاکستان مسلم لیگ ن کے چوہدری اختر عباس بوسال امیدوار ہیں،تحریک انصاف کے حمایت یافتہ چوہدری محمد نواز پنجوتھہ انتخابی نشان طوطا،جماعت اسلامی کے زاہد عمران گوندل ترازو،تحریک لبیک کے شہزاد اللہ چٹھہ کرین،آزاد امیدوار وسیم افضل چن انتخابی نشان بوتل کے انتخابی نشان پر امیدوار صوبائی اسمبلی ہیں اوراپنی کامیابی کے لئے پرامید ہیں۔ضلع منڈی بہاؤالدین میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی تمام سیٹوں پرامیدوار ڈور ٹو ڈور جا کر انتخابی مہم چلا رہے ہیںاس بات کا فیصلہ الیکشن کے روز ہی ہو گا کہ 8فروری 2024کو طلوع ہونے والا سورج کس امیداور کی کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہوتا ہے ۔ دوسری طرف ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر /ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ،ڈی پی او رضا صفدر کاظمی کی زیر صدارت ضلع کونسل ہال میں اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر یاسر حمید عباسی اور ڈسٹرکٹ مانیٹرننگ آفیسر شیخ محمد اقبال کے علاوہ الیکشن میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں اور ان کے نمائندگان نے شرکت کی ،اس موقع پر انتخابی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کیلئے اقدامات کو یقینی بنایا گیا ۔