نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) تاوان کی عدم ادائیگی پر مغوی نوجوان کوقتل کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ تتلے عالی کے گاؤں قلعہ نوہد سنگھ کا رہائشی 21 سالہ نوجوان ذیشان 25 جنوری کو کام پر گیا اور گھر واپس نہ آیا ،26 جنوری کو اس کے فون سے نامعلوم عورت نے کال کر کے 50 لاکھ کا مطالبہ کیا اور عدم ادائیگی پر خطرناک نتائج کی دھمکیاں دیں، جس پر تھانہ تتلے عالی میں مقدمہ درج کروا دیا گیا گزشتہ روز اس کی نعش پپلی والا کے قریب نہر سے برآمد ہوئی ،تھانہ تتلے عالی پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔