شیخوپورہ‘ شرقپور شریف (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) اینٹی کرپشن نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار چوہدری ارشد محمود منڈا کوگرفتار کرلیا\ گلفام منڈا بھائی کے مطابق حلقہ این اے 114 میں چوہدری ارشد محمود منڈا مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا تنویر حسین کے مدمقابل ہیں۔ ہائیکورٹ سے حلقہ این اے 114 میں پی ٹی آئی کے امیدوار چوہدری اصغر علی منڈا کے کاغذات مسترد ہوئے تھے جس کے بعد ان کے بھائی ارشد محمود منڈا کو میدان میں اتارا گیا تھا۔ الیکشن کمپین کرتے ہوئے بڑا اڈا لاریاں کے قریب ان کو گرفتار کیا گیا‘ دوران گرفتاری امیدوار ارشد محمود منڈا کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ اس حلقے کی بڑی اور بااثر برادریوں میں آرائیں، شیخ ،ملک ،راجپوت، جٹ، گجر اور سید و دیگر برادریاں بھی ہیں۔ اس حلقے سے پی پی پی کے سردار علی، جماعت اسلامی کے محمد توصیف اور تحریک لبیک کے امیدوار محمد آصف شامل ہیں۔ پی ٹی آئی کے امیدوار کی گرفتاری کے بعد ووٹروں اور سپورٹروں میں غم وغصہ کی فضا پائی جارہی ہے۔
این اے 114: اینٹی کرپشن نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ارشد منڈا کو گرفتار کر لیا
Feb 03, 2024