(ن) لیگ کا عوامی خدمت پر یقین، دعووں کی قائل نہیں: رانا تنویر

شرقپورشریف (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت اور عمل پر یقین رکھتی ہے، دعووں کی قائل نہیں بلکہ وعدوں کی پاسداری کرتی ہے۔ مسلم لیگ ن کے ملک بھر میں جتنے ترقیاتی، فلاحی منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچے کسی اور کے دور حکومت نہیں ہوئے۔  ہم الیکشن کارکردگی کی بنا پر لڑ رہے ہیں۔  پورے پاکستان میں کامیابی حاصل کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار این اے 114 رانا تنویر حسین سابق وفاقی وزیر، کوارڈینیٹر رانا طاہر اقبال، پی پی 140میاں عبدالرئوف نے سابق ممبر میونسپل کمیٹی قاضی احتشام عارف، قاضی خیام عارف کی طرف سے بڑا اڈا لاریاں میں کارنر میٹنگ سے تبدیل ہوکر جلسہ کی شکل اختیار کر گئی کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرقاضی احتشام عارف، قاضی عتیق عبداللہ، قاضی خیام عارف، پروفیسر محمود الحسن بزمی، میاں عمران اشرف یعقومیہ نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا مسلم لیگ ن نے ہمیشہ تعلیم اور صحت پر خصوصی توجہ دی۔ تعلیم کے فروغ کے لیے ہونہار طلبہ میں لیپ ٹاپ اور سولر تقسیم کیے اور ان کے ہاتھوں میں ڈگریاں تھمائیں، نوکریاں دیں۔ جبکہ عمران خان نے نوجوانوں کے ہاتھوں میں ڈنڈے پکڑائے، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور ملک میں امن تباہ کرنے کا درس دیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن