رحیم یار خان (نوائے وقت رپورٹ) رحیم یارخان میں پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 266 کے امیدوار چوہدری اسرار گوندل انتقال کرگئے۔ امیدوار تحریک نوجوانان چوہدری اسرار گوندل کی مہم کے دوران طبعیت ناسازہوگئی ۔ امیدوار کو دل کا دورہ پڑنے پر تشویشناک حالت میں شیخ زاید ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ انتقال کرگئے۔ حلقہ پی پی 266 پرالیکشن ملتوی کردیا گیا ہے۔