جسٹس شاہد جمیل کا استعفیٰ معمولی نہیں‘ چیف جسٹس تحقیقات کرائیں: احسن بھون

Feb 03, 2024

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وکیل رہنما احسن بھون نے کہا ہے کہ جسٹس شاہد جمیل خان کا استعفیٰ معمولی بات نہیں۔ استعفے میں لکھے گئے اشعار نے عدلیہ میں موجود تمام ججز پر سوالات اٹھا دیئے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ‘ جسٹس شاہد جمیل کے استعفے کی تحقیقات کرائیں۔ جسٹس شاہد جمیل خان بتائیں کس کے دباؤ پر استعفیٰ دیا۔ ان کا استعفیٰ جسٹس اعجاز اور جسٹس نقوی سے مختلف ہے۔

مزیدخبریں