این اے 43‘ (ن) لیگ اور اے این پی امیدوار مولانا فضل الرحمن کے بیٹے کے حق میں دستبردار

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مولانا فضل الرحمان کے بیٹے مولانا اسعد محمود کے حق میں ن لیگ اور اے این پی کے امیدوار دستبردار ہوگئے۔ ڈیرہ اسماعیل خان  پریس کانفرنس میں  مولانا اسعد محمود نے کہا   این اے 43 پر ن لیگ، اے این پی  امیدوار میرے جبکہ حلقہ پی کے 115 پر ن لیگی امیدوار اکبر گنڈا پور جے یو آئی کے حق میں دستبردار ہوئے۔ اور اس کے علاوہ پی کے 112 پر عبدالرحیم بھی دستبردار  ہوگئے۔  انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور اے این پی کی قیادت اور امیدواروں کے شکر گزار ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...