ہدف کی تکمیل اور حوصلہ افزاء نتائج

Feb 03, 2024

انسان کی محنت کا پھل اسے سرشار کر جاتا ہے۔کام کی تکمیل پر حسب توقع نتائج نکلنے پر جو خوشی حاصل ہوتی ہے اس کو کسی پیمانے سے ناپا نہیں جا سکتا۔ یہی کیفیت طلباء￿  کی سارا سال محنت، تعلیمی جدو جہد کے بعد اس دن دیدنی ہوتی ہیجب انہیں اس کا صلہ انعامات کی صورت میں ملتا ہے ہمیشہ کی طرح اس سال بھی اپنی شاندار روایت کو برقرار رکھتے ہوئے پاکستان انٹرنیشنل اسکول الخبر میں حصول علم کے لیے طلبہ کی کاوش کو سراہنے کے لیے18 اور 19 جنوری، 2024 کو گرلز اور بوائز ونگ میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد ہوا۔ تقریب کی۔بوائز ونگ میں تقریب کے منتظمین میں پروفیسر اجمل جمیل پرنسپل، ماجد سعید، عاصم آصف اورعمردرازصاحب تھیجبکہ گرلز ونگ میں تقریب کے منتظمین مسز ثروت رحیم پرنسپل ،مسز صبیحہ شکور،مسز آسیہ نعیم تھیں۔مہمانانِ گرامی میں پرسن بورڈ آف ڈائریکٹر زاسکول ثمینہ شاکر،راونعیم وائس چیئرمین اسکول جبکہ مہمان خصوصی مسٹر شفیق احمد فرسٹ سیکرٹری ایمبیسی آف پاکستان ، ریاض (سعودی عرب)تھے۔یہ شاندار تقریب مختلف نصابی اور غیر نصابی منصوبہ بندی ،غیر متزلزل لگن، بھر پور سجاوٹ، مختلف قسم کے ٹیبلوز، سکٹ، اور ملی نغموں کی دھنوں اور مئوثر طریقے سے انعامات کی ترتیب اور ترسیل سے عیاں تھی۔ تقریب کے لیے طلبا کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ تقریب کو پروقار، منظم اور یاد گار بنانے کے لیے طلبا، اور اساتذہ کے ساتھ ساتھ ادارے سے منسلک ہر رکن نے انتہائی تندہی، لگن اور عزم کے ساتھ کئی دن تک مسلسل کاوش کی۔ گرلز ونگ میں ہونے والی تقریب میں مہمان خصوصی مسز رخسانہ شفیق فرسٹ سیکرٹری ایمبیسی آف پاکستان ، ریاض (سعودی عرب)، جبکہ مہمانان گرامی میں چیئر پرسن بورڈ آف ڈائریکٹر زاسکول ثمینہ شاکر اور مسزنگہت مرزا تھیں۔ تلاوت قرآن اور نعت کے بعد طالبات نے یکے بعد دیگرے ویلکم ، معجزات نبیؐ شکوہ جواب شکوہ اور صنف آہن جیسے حساس موضوعات پردلکش اوراثر انگیز ٹیبلوز پیش کیے۔ مہمانان گرامی نے تعلیمی سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی ایس ایس سی اور ایچ ایس ایس سی کی طالبات میں انعامات تقسیم کیے۔ تقریب کے اختتام پر ونگ ہیڈ کم وائس پرنسپل (گرلز) نے سالانہ رزلٹ رپورٹ پیش کی۔ اور تقریب کے کامیاب ا نعقاد کے لییسکول انتظامیہ ، اساتذہ، طلبہ اور والدین کا شکریہ ادا کیا۔ امسال نتیجہ÷ 93.13رہا۔ ایچ ایس ایس سی- ٹو(جنرل گروپ) کی عفاف طاہرنے 1003 نمبر لے کر %91 کے ساتھ سکول میں اول جبکہ فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد میں تھرڈ پوزیشن حاصل کی۔ تقریب کے باریمیں اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے اساتذہ اور بچوں کی محنت کی تعریف کی اور منتظمین کرام کو کامیاب پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کیاور اساتذہ اور طلبا کی کاوشوں کو سراہاجن کے تعاون سے ایسی تقریبات کا انعقاد ممکن ہوتا ہے۔ چیئرپرسن بورڈ آف ڈائریکٹرز ثمینہ شاکر نے طالبات کو مبارکباد پیش کی، تمام قابلِ فخر ماؤں کی آمد کا شکریہ ادا کیا، طالبات کو مزید محنت کرنے کی تلقین کی۔
بوائز ونگ میں بھی پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔قرآن پاک کی تلاوت دوازدہم اے کے طالب علم عظیم اللہ باری نے کی۔ دوازدہم اے ہی کے طالب علم محمد حسن گوہر نے خوبصورت نعت سناکر بھر پور داد وصول کی۔ تقریب میں سکینڈری اور ہائیر سیکنڈری 2024 کے سالانہ امتحانات میں نمایاں پوزیشن لینے والے بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے انعامات تقسیم کیے گئے۔ محمد علی عبداللہ نیمسحور کن آواز میں ملی نغمہ گایا۔ پاکستان کی ثقافت کے رنگوں کو اجاگر کرنے کے لیے (لینڈ آف کلرز) کے موضوع پر ٹیبلو پیش کیا گیا نیز شیکسپیئر کے ڈرامہ میکبتھ کو ڈرامائی انداز میں پیش کیا گیا۔ اس کے علاوہ آزادی کی اہمیت پر خاکہ اورتائیکوانڈو کھیل کا مظاہرہ تقریب کا حصہ تھے۔ تقریب کے اختتام پر صدرتقریب جناب پرنسپل اجمل جمیل نے سالانہ رزلٹ رپورٹ پیش کی۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل سکول نے تعلیمی میدان میں بچوں کو سازگار ماحول مہیا کیا ہے ان کی تعلیمی قابلیت کو بڑھانے کے لئے ماہر تعلیم کے ذریعے خصوصی لیکچرز اور ورکشاپس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ 
 پرنسپل صاحب کے بعد مہمان گرامی چیئرپرسن بورڈ آف ڈائریکٹرزثمینہ شاکر نے تعلیمی میدان میں اساتذہ کرام کی خدمات کو سراہا ۔ آخر میں مہمان خصوصی مسٹر شفیق احمد فرسٹ سیکرٹری ایمبیسی آف پاکستان ، ریاض (سعودی عرب) نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے باہر پاکستانی بچے جہاں ہمارے معمار پاکستان ہیں وہیں پر ہمارا فخر بھی ہیں انکی کامیابی سے ہمارا سر فخر سے بلند ہوا ہے۔تقریب کا اختتام قومی ترانے سے ہوا۔۔

مزیدخبریں