لاہور(کامرس رپورٹر )پاکستان ٹیکس ایڈوائزر زایسوسی ایشن کے سینئر رہنما چودھری امانت بشیر نے کہا ہے کہ جس ملک میں مالی سال کے 6 ماہ میں 4ہزار ارب روپے سے زائد قرضوں پر سود کی ادائیگی کی مد میں چلے جائیں۔ اس کی معیشت اور عوام نے کیا ترقی کرنی ہے۔رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں جو سود ادا کیا گیا ہے وہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں1650ارب روپے زائد ہے جس سے واضح ہے کہ ہمارے قرضوں کا حجم کم ہونے کی بجائے مزید بڑھا ہے۔ بہت سے سرکاری ادارے اور کارپوریشنز سفید ہاتھی ہیں لیکن دعوئوں کے باوجود ان کی نجکاری نہیں ہو سکی۔
بہت سے سرکاری ادارے ، کارپوریشنز سفید ہاتھی ہیں:امانت بشیر
Feb 03, 2024