لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الہی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دے دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔ جسٹس شہرام سرور نے محمد خان بھٹی کی اہلیہ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ میرے خاوند کو جیل سے باہر قتل کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ مجھے انتخابی عمل کا حصہ بننے پر مسلسل ہراساں کیا جا رہا ہے۔ این اے 69 منڈی بہاوالدین سے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ نے محمد خان بھٹی کو سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیدیا، درخواست نمٹا دی
Feb 03, 2024