سری نگر (کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر میں محاصرے اور تلاشی کارروائیاں جاری ہیں۔ سری نگر(کے پی آئی) بھارتی حکومت نے جموں وکشمیر میں مزید کئی شہریوں کی جائیدادیں ضبط کر لی ہیں۔بھارتی پولیس نے ضلع کپواڑہ کے علاقے ہندواڑہ میں فاروق احمد ڈار کی چار دکانیں ضبط کر لیں۔پولیس نے ضلع کولگام میں ایک بشیر احمد کھانڈے نامی شہری کا دو منزلہ رہائشی مکان اور مویشی خانہ ضبط کر لیا جبکہ بھارتی حکومت نے مسلسل 5ویں بار بھی جموں وکشمیر کا بجٹ بھارتی پارلیمنٹ میں پیش کر دیا ہے ۔ بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے پارلیمنٹ میں جموں وکشمیر کا عبوری بجٹ 2024-25 پیش کیا۔ بجٹ میں جموں و کشمیر کے لیے 37,277.74 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔یاد رہے یونین ٹریٹری بننے کے بعد مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے 5ویں بار جموں وکشمیر کا بجٹ پیش کیا۔سابق وزیر اعلی اورجموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت میں عام انتخابات کے ساترھ ساتھ جموں وکشمیر میں بھی انتخابات کرائے جائیں ۔ سری نگر میں میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کی شروعات جموں وکشمیر سے ہی ہونی چاہئے۔ جموں وکشمیر کو مسلسل طور پر ایک عوامی حکومت سے محروم رکھا گیا ہے۔
مقبوضہ کشمیر: محاصرے، تلاشی کارروائیاں جاری، مزید کئی شہریوں کی جائیدادیں ضبط
Feb 03, 2024