کابل ( نوائے وقت رپورٹ)افغان وزارت صحت نے ننگرہار کے سات ہسپتالوں کو 275,000 ڈالر مالیت کا طبی سامان اور آلات فراہم کیے ہیں۔ وزارت صحت کی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یہ طبی سامان ننگرہار کے محکمہ صحت عامہ کی کوششوں اور عالمی ادارہ صحت کے علاقائی دفتر کے مالی خرچ پر صوبے کی سینٹرل میڈیکل ٹیچنگ یونیورسٹی، کامہ، رودات اور واپس آنے والے مہاجرین کے لیے قائم عارضی میڈیکل کیمپ کے شعبہ ایمرجنسی اور فاطمۃ الزہرا ہسپتال کو فراہم کی گئی ہے۔ جن میں الٹراساؤنڈ مشینیں، ڈیجیٹل ایکسرے مشینیں، لیبارٹری کے مواد کو محفوظ کرنے کے لیے فریج، سرجیکل آپریشنز کے لیے خصوصی کٹس اور دیگر طبی سامان شامل ہے۔