سسرال اور خاوند کے رویوں سے تنگ270خواتین عدالت پہنچ گئیں

راولپنڈی(محبوب صابر /جنرل رپورٹر) سسرال اور خاوند کے رویوں سے تنگ270خواتین اپنے حقوق اور طلاق لینے کیلئے عدالت پہنچ گئیں فیملی عدالتوں نے نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین کو طلب کرلیا ہے، راولپنڈی کی فیملی عدالتوں میں270خواتین نے گزشتہ ماہ جنوری میں سامان جہیز، خاوند ے طلاق اور بچوں کی حوالگی کیلئے الگ الگ اپنے کونسل کے ذریعے دعوے دائر کئے جن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شادی سے قبل رشتہ لینے کیلئے آنے والوں نے بتایا کہ لڑکا کنوارہ ہے، اچھی نوکری کرتا ہے شادی کے بعد بیوی کو خوش رکھے گا جب شادی ہو ئی تو معلوم ہوا کہ خاوند تو نکما ہے کوئی کام کاج نہیں کرتا،شادی شدہ ہے بچے ہیں شادی ہوئی تو کچھ خاوند کا برتاؤ اچھا رہا جو بعد میں بدلتا گیا، بات بات پر مارنا تشدد کرنا معمول بن گیا ، ساس، نندیں بھی اچھا سلوک نہیں کرتیں جن کے کہنے میں آ کر خاوند برا بھلا کہتا ہے اب اس کے ساتھ نہیں رہ سکتی استدعا ہے کہ اس سے خلع دلوائی جائے۔

ای پیپر دی نیشن