پاکستان تحریک انصاف سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتی، شہر یار ریاض

Feb 03, 2024

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما حلقہ این اے 56 کے امیدوار شہر یار ریاض نے کہا ہے پی ٹی آئی سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتی، ہماری جماعت کے حمایت یافتہ امیدواروں کو عوام انتخابی عمل میں کامیابی سے ہمکنار کریں گے پی ٹی آئی الیکشن مےں کلین سویپ کرے گی ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے حلقہ انتخاب میں وفود سے خطاب کے دوران کیا شہر یار ریاض نے کہا کہ عوام کے بھاری مینڈیٹ سے پارلیمان کا ہم حصہ بنےں گے ،اصولی سیاست کی راہ پر گامزن ہیں اور عوام کی بھرپور حمایت بھی ہمیں حاصل ہے انھوں نے کہا کہ اقتدار میں آکر آئین کی بالادستی کے لیے کام کریں گے۔اور عوام کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہوگی۔
 شہر یار ریاض نے کہا کہ عوام نے جس عزت اور توقیر سے نوازا ہے وہ اس بات کی عکاس ہے کہ 8فروری کو کامیابی پی ٹی آئی کا مقدر بننے گی انھوں نے کہا کہ ملک کو بحران سے نکالےں گے عوام نے مشکل صورت حال سے گھبرانا نہیں ہے انے والا کل ہمارا ہوگا ملک کو معاشی اور اقتصادی ترقی کے ایک نئے دور میں ہم نے ہی لے کرجانا ہے عوام کے مینڈیٹ کا احترام ہم پر لازم ، ہمارا جینا اور مرنا عوام کے ساتھ ہے۔

مزیدخبریں