انڈر گرانڈ وائرنگ کاکام جلد مکمل، پارکنگ کا مسئلہ حل کردےا جائےگا،سٹیشن کمانڈر

Feb 03, 2024

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے)انڈر گرانڈ وائرنگ اور کینٹ صدر میں پارکنگ کے مسئلہ کو حل کرنے کے لیے اسٹیشن کمانڈر احمد نواز نے مرکزی انجمن تاجران کینٹ کے صدر شیخ حفیظ احمد کی درخواست پر صدر کے بازاروں کا دورہ کےا پوٹھوار 2 پارکنگ سے اسٹیشن کمانڈر احمد نواز ایگزیکٹو افیسر علی عمران رضوی کرنل سجاد میجر علی جنرل سیکرٹری ظفر قادری سینیئر نائب صدر مشتاق خان چیف انجیر شیخ رحیم ایڈیشنل سی ای او عمیر احمد امین پلازہ کے زاہد بختاوری شیخ عنایت ٹریفک پولیس کے فیصل اور دوسرے افیسرز کے ساتھ مال روڈ حیدر روڈ پولیس اسٹیشن روڈ بینک روڈ کشمیر روڈ ادم جی روڈ کا دورہ کیا ظفر قادری نے کمانڈر کو بتایا کہ اکثر اوقات میٹنگ میں دکاندار پر الزام لگتا ہے کہ ان کی گاڑیاں پارکنگ ایریا میں کھڑی ہو جاتی ہیں جس کی وجہ سے پارکنگ نہیں ملتی انہوں نے بتایا کہ ہماری دکانیں بند ہیں اور پارکنگ میں گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں کھڑی ہیں جس پر ان کو بتایا گیا کہ یہ بینکوں ،دفاتروالے اور وہ لوگ جو میٹرو پر سفر کرتے ہےں کی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں یہاں کھڑی ہیں اس پر مشتاق خان نے تجویز دی اگر پوٹھوار پارکنگ میں800 روپے گاڑی کے اور 300 روپیہ موٹرسائیکل کی ماہانہ فیس کر دی جائے تو یہ معاملہ حل ہو سکتا ہے ظفر قادری نے کمانڈر کو بتایا کہ تمام روڈ کے پارکنگ ایریا میں ترچھی لائنیں لگا دی جائیں تو ٹریفک انتظام بہتر ہو جائے گا مال روڈ کا دورہ کرتے ہوئے ظفر قادری نے کمانڈر سے درخواست کی جب تک امین پلازہ کی بیسمنٹ کی پارکنگ کا مسئلہ حل نہیں ہوتا تو پلازہ کے فرنٹ سے جنگلے ختم کر کے فٹ پاتھ پر ٹیپنگ کر دیجیے جس سے مال روڈ پر ٹریفک کا فلو بہتر ہو جائے گا کمانڈر نے انڈر گرانڈ وائرنگ کا کام جلد از جلد ختم کروانے کی یقین دہانی کروائی۔

مزیدخبریں