لاہور(خبرنگار) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کا مشن جاری ہے۔نگران وزیر ہاؤسنگ سید اظفر علی ناصر نے کمشنرلاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کے ہمراہ گزشتہ روز کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ منصوبے کا دورہ کیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، پراجیکٹ ڈائریکٹر اور دونوں پیکجز کے کنٹریکٹرز نے منصوبے پر جاری تعمیراتی کاموں کی پیشرفت بارے بریفنگ دی۔منصوبے پر 24 گھنٹے کام پوری رفتار سے جاری ہے۔پیکج ون کا مجموعی طور پر 81 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے، اسفالٹ 75 فیصد مکمل کر لی گئی ہے۔نیازی چوک تا سگیاں تمام سیکشنز پر کام بلاتعطل جاری ہے، سٹیچ بیمز اور الیکٹرک پولز لگانے کا عمل جاری ہے۔پیکج ٹو سگیاں تا بابو صابو پر اضافی مشینری اور وسائل لگانے سے کام میں تیزی آئی ہے۔ پیکج ٹو کا 68 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے، اسفالٹ، فلنگ سمیت تمام پہلوؤں پر کام بیک وقت جاری ہے۔اجلاس میں یومیہ ٹارگٹ کا جائزہ لیا گیا،پیکج ون اور ٹو کے تمام سیکشنز پر کام کی پیش رفت کابھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کہا کہ شہر کے مصروف ترین راستے پر ٹریفک کا دیرینہ مسلہ جلد حل ہوجائے گا۔
سید اظفر علی ناصر ،محمد علی رندھاوا کا دورہ کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور ،81 فیصد کام مکمل
Feb 03, 2024