لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے سب سے بڑے ابلیس لعین اسرائیل کے مقابلے میں فلسطینیوں کوصرف اپنے اللہ پربھروسہ ہے۔اسی توکل کے باعث مظلوم فلسطینیوں کوحوصلہ ،صبر اورتحمل ملا۔ہر عمرکے فلسطینی شہداء اورغازیوں کی جرأت نے بھی انسانیت کوحیرت زدہ کر دیا ہے۔ افسوس ہے پوری دنیانے اسرائیلی مظالم پر چپ سادھ رکھی ہے ۔حقوق انسانی کے علمبرداروں نے اسرائیلی درندگی پرآنکھیں بند کر رکھی ہیں۔کتے بلیوں کے حقوق کی باتیں کرنیوالے سردموسم میں بارش کے پانی سے بھرے کیمپوں میں پڑے بچوں کوبھی جینے کا حق دلا دیں۔