اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)شہریوں کو2گاڑیوں ،کیری ڈبہ ،14موٹرسائیکلوں سمیت قیمتی سامان سے محروم کر دیا گیا، تھانہ آبپارہ کو محمد جبران نے بتایا کہ تحسین احمد نے موبائل فون چوری کرلیا، تھانہ آبپارہ کو محمد امجد خان نے بتایا کہ بیٹری چوری ہو گئی،تھانہ آبپارہ کو گفتار مسیح نے بتایا کہ موبائل فون چوری ہو گیا، تھانہ آبپارہ کو سعدیہ عباسی نے بتایا کہ موبائل فون چوری ہو گیا، تھانہ سیکرٹریٹ کو محمد ارشد نے بتایا کہ ملپور سے طلائی زیورات اور دیگر سامان چوری ہو گیا،تھانہ سیکرٹریٹ کو عبدالرحمان نے بتایا کہ طلائی زیورات اور دیگر سامان، 2لاکھ40000روپے چوری ہو گئے،تھانہ سیکرٹریٹ کو میر سید نے بتایا کہ انٹر نیٹ کارڈ ،بیٹریاں اور دیگر سامان چوری ہو گیا، تھانہ کراچی کمپنی کو دانش نے بتایا کہ موبائل فون اور 40ہزار روپے چوری ہو گئے، تھانہ کراچی کمپنی کو انور زیب خان نے بتایا کہ لیپ ٹاپ اور دیگر اشیا چوری ہو گیا، تھانہ کراچی کمپنی کو مراد علی نے بتایا کہ جی ایٹ مرکز سے لیپ ٹاپ موبائل فون اور 28000روپے چوری ہو گئے، تھانہ کراچی کمپنی کو محمد طیب نے بتایا کہ گھی کے کارٹن چوری ہو گئے، تھانہ شالیمار کو شہریار خان نے بتایا کہ شہناز بی بی نے طلائی زیورات چوری کرلیئے، تھانہ سمبل کو تصور حسین نے بتایا کہ 15ہزار روپے موٹرسائیکل RIW-4279، اور قیمتی کاغذات چھین لئے، تھانہ ترنول کو الطاف نے بتایا کہ بھڈانہ میں ٹرانسفار مر چوری ہو گیا، تھانہ سبزی منڈی کو وقار علی نے بتایا کہ موبائل فون چوری ہو گیا، تھانہ نون کو محمد ارسلان نے بتایا کہ موبائل فون چوری ہو گیا، تھانہ نون کو عفان احمد طارق نے بتایا کہ خاردار تار چوری ہو گئی۔